Posts

امریکا نے ایک بار پھر ایران کو 😱 😱👇

Image
  امریکا نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرے یا نتائج کیلئے تیار رہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایران کو معاہدے کیلئے تفصیلی دستاویز پیش کرچکے ہیں، امریکی صدر روس یوکرین کے حوالے سے پرامید ہیں، یوکرین نے روس پر حملوں سے قبل آگاہ نہیں کیا۔ امریکا نے عمان کے ذریعے ایران کو جوہری معاہدے کی نئی تجاویز پیش کردیں ترجمان نے کہا کہ صدرٹرمپ اور چین کے درمیان اچھا تعلق ہے، دونوں ممالک میں بات چیت ہونے جا رہی ہے۔ دوسری جانب ایرانی صدر نے امریکی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی آزاد انسان ظلم اور ناانصافی کے آگے نہیں جھکے گا، امریکی دباؤ ایران کے جوہری پروگرام کو ختم نہیں کر سکتا۔

.

Image
بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے خلاف 13 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگال ٹائیگرز نے پاکستان کے خلاف اپنا سب سے بڑا ٹی ٹوئنٹی اسکور بنا ڈالا۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا بنگلہ د یش کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنا جو کہ پاکستان ٹیم کے خلاف ان کا ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑا اسکور ہے۔ بنگلہ د یش کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل 2012 میں پالی کیلے میں پاکستان کے خلاف چھ وکٹوں پر 175 رنز کا اسکور بنایا تھا، اس طرح پاکستان کے خلاف بنگلہ د یش نے اپنا تیرہ سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔